ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جب تک پاکستان غلط کاموں کو نہیں چھوڑتا، ہندوستان اس کے ساتھ کسی میٹنگ میں حصہ نہیں لے گا:وی کے سنگھ

جب تک پاکستان غلط کاموں کو نہیں چھوڑتا، ہندوستان اس کے ساتھ کسی میٹنگ میں حصہ نہیں لے گا:وی کے سنگھ

Thu, 29 Sep 2016 11:21:56    S.O. News Service

نئی دہلی، 28؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )ہندوستان کے پاکستان میں ہونے والے سارک سربراہی کانفرنس میں حصہ لینے سے انکار کے پس منظر میں وزیر مملکت برائے امور داخلہ وی کے سنگھ نے آج کہا کہ دہشت گردی کی فیکٹریوں میں موت کے اوزار بنانے والا پاکستان جب تک اپنے غلط کاموں کو نہیں چھوڑتا، تب تک ہندوستان کسی بھی اجلاس میں اس کے ساتھ حصہ نہیں لے گا۔وی کے سنگھ نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ فیس بک پر اپنے پیغام میں کہا کہ جنوبی ایشیائی علاقائی تعاون تنظیم(سارک)کی سالانہ کانفرنس اسلام آباد میں ہونا طے ہے۔علاقائی تعاون اور جنوبی ایشیا کی خوشحالی کی بحث کرنے کے لئے ایسے ملک کی مہمان نوازی قبول کرنی پڑے گی جہاں دہشت گردی کی فیکٹریوں میں موت کے اوزار زورو شور سے بنائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں سارک کی اہمیت معلوم ہے اور ہم ساتھی ممالک کا احترام کرتے ہیں لیکن جب تک ہر شریک ملک سنجیدگی اور سچائی سے بات چیت کرنے اس عظیم پلیٹ فارم پر نہیں آتا، تب تک یہ کانفرنس صرف میڈیا کے سامنے موجودگی درج کرانے کے لئے ایک رسمی رہ جائے گا۔سنگھ نے کہا کہ جب تک پاکستان اپنے غلط کاموں کو نہیں چھوڑتا، تب تک ہندوستان کسی بھی تنظیم میں اس کے ساتھ حصہ نہیں لے گا۔ہندوستان باقی ممالک سے دو طرفہ مذاکرات کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ باقی ممالک بھی ہماری اس دلیل سے اتفاق کرتے ہیں کہ جب تک پاکستان دہشت گردی کا ریاستی پالیسی کے طور پر استعمال کرتا رہے گا، قومی مفاد کے لئے اس سے نفرت ضروری ہے۔


Share: